6 اگست، 2022، 1:50 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84846110
T T
0 Persons

لیبلز

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غزہ کی حمایت پر مظاہروں کی کال

تہران۔ ارنا- مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مختلف مزاحتمی گروہوں اور سرگرم افراد نے غزہ، فلسطین کی مزاحمت اور سرایا قدس (اسلامی جہاد کی نظامی شاخ) کی حمایت پر مظاہروں کی کال دی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع اور "ام الفجم" شہر میں مزاحمت کی عوامی کمیٹی نے "ہم سب غزہ ہیں" کے نعرے سے اس شہر کے دروازے پر مقامی وقت کے مطابق 16 بجے کو غزہ کے عوام و نیز اسلامی جہاد تحریک جو کل کی شام کو صہیونی ریاست کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، کی حمایت پر مظاہروں کی کال دی۔

شہر "شفا عمرو" میں مزاحمت کی کمیٹی نے بھی غزہ اور اس کے عوام کی قابضوں کیخلاف مزاحمت کی حمایت پر اس شہر کی میونسپٹلی کے سامنے احتجاج کرنے کیلئے مظاہروں کی کال دی۔

حیفا، الطیبہ اور سخنین کے شہروں میں بھی غزہ پٹی کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کیلئے مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

 حیفا شہر میں فلسطینی سیاسی سرگرم افراد، آج بروز ہفتے کو 19 بجے میں الاسیر اسکوائر جو جرمن محلوں میں واقع ہے، میں مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

الطیبہ شہر میں فلسطینی عوام، کل بروز اتوار کو 19 بجے میں شہر کے پل کے دروازے کے سامنے غزہ کی حمایت پر جمع ہوتے ہیں۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے تعاقب کی اعلی کمیٹی نے غزہ کی پٹی پر صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کئی افراد کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینی عوام نے مسجد الاقصی کیخلاف صہیونی حملے اور بالخصوص "تلوار کی کاروائی" جو گزشتہ سال کے مئی مہینے میں ہوئی، میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل بروز جمعے کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو صہیونی ریاست کے بزدلانہ حملوں کا نشلنہ بنایا گیا جن میں کم سے کم 11 افراد شہید اور 79 زخمی ہوگئے۔

صہیونی ریاست کے اس جرم کے جواب میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مختلف علاقوں میں صہیونی شہروں اور قصبوں پر 100 سے زائد راکٹ داغے کیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .